30 اپریل، 2014، 12:32 AM

صدر حسن روحانی

مہنگائی پر کنٹرول کرنے کی کوشش/دواؤں کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا

مہنگائی پر کنٹرول کرنے کی کوشش/دواؤں کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا

مہر نیوز/ 30 اپریل / 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے ٹی وی چينل 1 کے ساتھ گفتگو میں ملک کی داخلہ و خارجہ پالیسی ،مہنگائی، ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اورگروپ 1+5 کے ساتھ ایٹمی معاملے پرمذاکرات کی پیشرفت کے سلسلے میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے اوراس سال دواؤں کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی  نے ٹی وی چينل 1 کے ساتھ گفتگو میں ملک کی داخلہ و خارجہ پالیسی ،مہنگائی، ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اورگروپ 1+5 کے ساتھ  ایٹمی معاملے پرمذاکرات کی پیشرفت کے سلسلے میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے اوراس سال دواؤں کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں ظالمانہ تھیں اور ایران کا حق ہے کہ وہ  ان ظالمانہ پابندیوں کو ختم کرانے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرے انھوں نے کہا کہ عدم تدبیر اورپابندیوں کی وجہ سے مہنگائی 43 فیصد تک پہنچ گئی تھی حکومت نے گذشتہ سال  مہنگائي پر کنٹرول کرتے ہوئے اسے 35 فیصد تک پہنچا دیا اور اس سال مہنگائی کو 25 فیصد تک پہنچآادیں گے۔ ایرانی صدر نے گروپ 1+5 کے ساتھ مذاکرات کو تعمیری قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ان مذاکرات میں شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ایران یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے اور ایران ایٹمی ہتھیاروں کی تلاش میں نہیں ہے اور ایران کی شفافیت سے بہت سے ممالک مطمئن ہوگئے ہیں۔ صدر حسن روحانی کہا کہ مذاکرات میں ملکی اور قومی مفادات کا تحفظ پیش نظر ہے اور مذاکرات میں قومی حقوق کے حصول کی تلاش و کوشش کی جارہی ہے اور ریڈ لائنوں سے کسی کو عبور کرنی کی اجازت نہیں ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ صحت عامہ پر خاص توجہ دی جائے گي اور تمام افراد کو بیمہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ صدر روحانی نے کہا کہ ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہت ہی خوشگوار اور دوستانہ ہیں اور ایران کی سعودی عرب کے ساتھ کوئی مشکل نہیں ہے بلکہ سعودی عرب کی مشکل علاقائي مشکلات ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ یورپی اور مغربی ممالک کے سیاستدانوں اور تاجروں کی ایران میں رفت و آمد کا سلسلہ جاری ہے جو ایران کی خارجہ پالیسی کی کامیابی کا مظہر ہے۔

News ID 1835565

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha